پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت ‘ سنسر بورڈ کو نوٹس جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:06

پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائر درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت27ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کی طرف سے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تو درخواست گزار اداکار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظالم کر رہا ہے اور پاکستان میں بھارتی انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے حمایت کے لیے دوغلی پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کشمیر کی آزادی تک بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگائی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر کے حوالے سے نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :