لاہور،گائے کی ٹکرسے زخمی ہونے والا کانسٹیبل جنرل ہسپتال میں دم توڑدیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) گائے کی ٹکرسے زخمی ہونے والا کانسٹیبل جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق برکی روڈ کا رہائشی تھانہ جنوبی چھانی کا پولیس اہلکار محمد امین دو ہفتے قبل اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈیفنس روڈ پر بھپری گائے نے اسے ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

گائے کی ٹکر سے پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق محمد امین کو سر پر شدید چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے وہ صحت یاب نہیں ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :