وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:51

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں کامیابی پر قومی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ہے -انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیاہے اور یہ جیت کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے -

متعلقہ عنوان :