شعیب ملک کی زخمی بابر اعظم کو اٹھاکر لیجانیوالی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:50

شعیب ملک کی زخمی بابر اعظم کو اٹھاکر لیجانیوالی تصویر سوشل میڈیا پر ..

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی زخمی بابر اعظم کو اٹھاکر لیجانیوالی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی ،کئی صارفین نے اس پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

21سالہ بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی کے آخری اوور میں پاؤ ں مڑنے سے زمین پر گر گئے تھے جس کے بعد وقت بچانے کے لیے شعیب ملک نے انہیں اپنی گود میں اٹھا کر باؤنڈری لائن کے باہر پہنچایا ،یہ تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی جہاں ایک صارف نے اس تصویر کے ساتھ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایک تصویر جوڑ کر نیچے لکھا کہ ”کچھ بولنے کی ضرورت نہیں۔

ایک اور صارف نے اس تصویر کے ساتھ لکھاکہ”جب آپ صوفے پر سو جائیں لیکن ابا اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہوں کہ آپ کی صبح اپنے بستر پر ہی ہو“۔ایک اور صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کیا کہ ”آؤ اپنے شہزادے کو گولیاں ٹافیاں دلوا کر لاؤں“۔ایک اور صارف نے حد کرتے ہوئے اس تصویر کو شاہ رخ خان کی فلم ”ویر زارا“ میں ان کے پریتی زنٹا کو اٹھائے ہوئے سین کے ساتھ جوڑ کر پوچھا کہ ”کس نے زیادہ اچھا اٹھایا تھا؟“۔

شعیب ملک کی زخمی بابر اعظم کو اٹھاکر لیجانیوالی تصویر سوشل میڈیا پر ..