سینیٹ اجلاس ٗ اپوزیشن ارکان کا دفاتر اور تنخواہوں و مراعات کے حق میں ترمیم بارے سوال کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار ٗواک آؤٹ

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سینٹ میں بعض حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ارکان پارلیمنٹ کو دفاتر اور تنخواہوں و مراعات کے حق میں ترمیم کے حوالے سے سوال کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کا اس حوالے سے سوال بھی ایجنڈے میں شامل تھا لیکن وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے جواب دیا کہ ارکان پارلیمنٹ کو دفاتر کی فراہمی کے حوالے سے مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

اس جواب پر سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے احتجاج کیا اور کہا کہ دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں ارکان پارلیمنٹ کو دفاتر اور سٹاف مہیا کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کے ساتھ ہی وہ ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے جس میں اپوزیشن ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :