ریفرنسز پر دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئین اور قانون کی روشنی میں رولنگ دی،سپیکر قومی اسمبلی

نمبر پورے نہیں کرنے تھے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے د و د و ریفرنس بھیج دیتا،سر دار ایاز صادق

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے دائر کئے جانے والے ریفرنسز پر دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئین اور قانون کی روشنی میں رولنگ دی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سپیکر نے کہا ہے کہ میں نے نمبر پورے نہیں کرنے تھے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے د و د و ریفرنس بھیج دیتا بلکہ میرٹ پر الیکشن کمیشن کو بھیجے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس پر فیصلہ کرنے کا فورم الیکشن کمیشن ہے جس نے 90دنوں میں فیصلہ کرنا ہے علاوہ ازیں اس سلسلے میں پاکستان کی عدالتیں بھی موجود ہیں