کرپشن کی رقم کی رضا کارانہ واپسی کا معاملہ ، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

اٹارنی جنرل، چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے نیب کی جانب کرپٹ عناصر سے کرپشن کی رقم کی رضا کارانہ واپسی کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ، اٹارنی جنرل، چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے حکم پر نوٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا، نوٹس میں کہا گیا کہ نیب قانون میں کرپشن کی رقم کی رضاکارانہ واپسی کی دفعہ 25 اے بظاہر آئین سے متصادم ہے جس کا عدالتی جائزہ لینے کی ضرورت ہے، بدعنوان شخص رضا کارانہ طور پر رقم واپس کر کے اپنا دامن صاف کر لیتا ہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت ستمبر کے آخری ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی جس کیلئے اٹارنی جنرل اشتراوصاف ، چیئرمین نیب قمرزمان چودھری اور پراسیکیوٹر جنرل وقاص ڈار کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :