Live Updates

پرویزملک کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، عمران خان پہچاننے سے ہی قاصر رہے

سردار ایازصادق ہوتے تو زیادہ سخت بات کرتا ٗ مجھے نہیں معلوم سپیکر کون تھا ؟ عمران خان

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی عدم موجودگی میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی پرویز ملک نے اجلاس کی صدارت کی ایوان میں اپنے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے عمران خان سے پوچھاکہ آج اگرایوان میں ایاز صادق ہوتے تو ان کے منہ پر ہی بات کرتے ؟ عمران خان نے کہاکہ ایاز صادق ہوتے تو زیادہ بات کرنی تھی ٗمجھے نہیں پتہ کہ سپیکر کون تھا؟ وہ شریف آدمی بیٹھا ہوا تھا اور ماحول کو دیکھتے ہوئے سخت زبان استعمال نہیں کی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک مرتبہ پھر ایاز صادق پر دھاندلی کا الزام دہراتے ہوئے کہاکہ مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں ، سپیکر جائزنہیں ٗایازصادق نے ریفرنس بھی نوازشریف کے دباؤپر بھیجے ہیں ، نوازشریف کی یہ پالیسی رہی ہے کہ جوخریداجاسکے ،اسے خریدلو، جوایسا نہ ہو، اسے کچل دو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات