صوابی میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز کے گھر پر دستی بم حملہ، بھائی شدید زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 ستمبر 2016 20:24

صوابی میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز کے گھر پر دستی بم حملہ، ..

صوابی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) صوابی میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ٹوپی میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم کے ذریعے کیا گیا جس کی زد میں آ کر حاجی شیراز کے بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حاجی شیراز کے زخمی بھائی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔