رائل جمخانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور لائنز نے کارکن کلب کو شکست دیدی

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:08

رائل جمخانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور لائنز نے کارکن کلب کو شکست ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) رائل جمخانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور لائنزکرکٹ کلب نے کارکن کرکٹ کلب کو 38 رنزسے شکست دی ، زیب کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں پشاور لائنز کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے جس میں ذاکر 57 ،یاسر 24 رنز کے ساتھ بہترین بیٹسمین رہے ۔

(جاری ہے)

کارکن کلب کی جانب سے علاؤالدین اور علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کارکن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔الیاس 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔پشاور لائنز کی طرف سے منان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :