محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزمیں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:06

محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزمیں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) انجری کا شکار اوپنر بلے باز محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔جبکہ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انجری سے چھٹکارا پانے کی بھرپور کوشش کر رہاہوں اور ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل مکمل فٹ ہونے کیلئے پر امید ہوں۔

(جاری ہے)

23 ستمبر سے شروع ہونے والی پاک ویسٹ انڈیز سیریز میں اوپنر بلے باز محمد حفیظ کھیلیں گے یا نہیں،اس کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا تاہم ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو انجری سے نجات پانے کیلئے مزید ایک ہفتہ درکار ہے اور ستمبر کے تیسرے ہفتے میں حفیظ کا پہلا فٹنس ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے قبل مکمل فٹ نہیں ہوسکتے اس لئے انکی شارٹ فارمیٹ میں ٹیم میں شمولیت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا میڈیکل سٹاف محمد حفیظ کو مکمل فٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب اوپنر بلے باز محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے درمیان ہونے والے انجری ہی دوبارہ ہوئی ہے لیکن وہ پر امید ہیں کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے خلاف سیریز سے پہلے مکمل فٹ ہوکہ ٹیم کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :