انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا امکان

اظہر علی نے کپتانی کے معاملے پر اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کر لی ہے ، وطن واپسی پر اعلان کر سکتے ہیں‘ ذرائع

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:05

انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے اپنی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے اظہر علی پر استعفیٰ دینے کے لیے دبا ؤڈالا ۔ میڈیا اور سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہدف تنقید بننے پر اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

لندن میں موجود اظہر علی نے کپتانی کے معاملے پر اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر اظہر علی کپتانی چھوڑنے کا اعلان 10 ستمبر کو وطن واپسی کے موقع پر کریں گے۔جس کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف یو اے ای میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں سرفرازاحمد کپتان ہوں گے۔واضح رہے کہ 2015 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق کی جگہ اظہر علی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اظہر علی 23 میچز میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں جس میں سے 15 میں گرین شرٹس کو شکست جبکہ 8 میں کامیابی ملی۔

متعلقہ عنوان :