وزیر صحت بلوچستان اور دیگر کا ڈاکٹر شمع اسحاق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ، نیشنل پارٹی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر حاجی صالح بلوچ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ ، نیشنل پارٹی کے رہنما شکیل دودا ، آغا عمر شاہ نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرشمع اسحاق کی والدہ اور نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹراسحاق بلوچ کی ساس کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :