Live Updates

ترقی فیتے کاٹنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اب عوام کو بیوقوف اور گمراہ کرنے کا وقت گز ر چکا ہے‘ ولید اقبال

24ستمبر کو رائیونڈ میں لاکھوں عوام کا ٹھاٹھیں مارتاہوا سمندرہوگا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا‘صدر پی ٹی آئی اربن لاہور

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا ہے کہ ترقی فیتے کاٹنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اب عوام کو بیوقوف اور گمراہ کرنے کا وقت گز ر چکا ہے تحریک انصاف کے جلسوں میں لاکھوں عوام شرکت کرتے ہیں جو عمران خان پر اعتماد اور انکی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، سیاسی مخالفین جتنا مرضی جھوٹ بول لیں قوم نے ان کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہیں۔

گزشتہ روز کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے میں گھنٹی کی طرح بندھ چکاہے اوریہ اس سے کسی صورت بچ نہیں سکیں گے، رائیونڈ مارچ کا سن کر پوری (ن)لیگ کو سکتہ طاری ہوچکا ہے اوران کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں سرکاری ملازمین اور پٹواری نہیں لائے جاتے بلکہ عوام خودشرکت کرتے ہیں،24ستمبر کو رائیونڈ میں لاکھوں عوام کا ٹھاٹھیں مارتاہوا سمندرہوگا اورملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکن بھرپور تیاری کریں اور کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی تحریک احتساب کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیں او ر پارٹی منشور گھر گھر، گلی گلی اور کوچوں تک پہنچائیں، عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ عوام کو ان کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں اور فرسودہ نظام سے نجات دلانے کے لیے لڑ رہے ہیں اور فتح حق اور سچ کی ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات