پی ٹی وی پرمشہور پاکستانی فلمین چن وریام اور مسٹر چارلی پیش کی جائیں گی

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان ٹیلی وژن نے عید الاضحی کے موقعہ پراپنے ناظرین کے لیے خصوصی نشریات کا اعلان کیا ہے۔عید کی اس خصوصی نشریات میں دلکش پروگراموں کے علاوہ مشہورپاکستانی فلمیں بھی ناظرین کے لیے پیش کی جائیں گی۔عید کے لیے خصوصی تیار کیے جانے والے پروگراموں میں پرائم ٹائم کا سپیشل کھیل عید شراباعید کے تین روز کراچی مرکز سے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عید کے دیگر پروگراموں میں ہلا گلا،عید مزاحیہ مشاعرہ، عید ساون شو، حرفیاں،منی سیریل سفر بخیر، فلمی گیتوں پر مبنی پروگرام، راحت فتح علی خان شو،بنجارے اور بچوں کے لیے جونیئر پروگرام ود ندیم جعفری شامل ہیں۔ عید کے اس پُرمسرت موقعہ پر ناظرین کے لیے جو پاکستان فلمیں پیش کی جائیں گی ان میں ’’ ناراض‘‘، نہیں ابھی نہیں، چن وریام اور مسٹر چارلی شامل ہیں۔عید کے خصوصی پروگرام پی ٹی وی کے مختلف سینٹرز سے نشر ہوں گے جنہوں پی ٹی وی ہوم پر دیکھا جا سکے گا۔پی ٹی وی کی یہ نشریات پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دیکھی جا سکیں گی۔