صدر مملکت ممنون حسین کا ازبکستان کے صدراسلام کریموف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ازبکستان کے صدراسلام کریموف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ازبکستان کے قائم مقام صدر نعمت اﷲ تگنوچ یلداشیو سے ایک مکتوب میں اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلام کریموف (مرحوم) کی قیادت میں ازبکستان نے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کیں۔ ازبک قوم کے لیے ان کی قیادت میں سفر تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر اسلام کریموف کی عہد صدارت میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مضبوط ہوئے۔ صدر مملکت نے مرحوم کے لیے دعا کی اورکہا کہ اﷲ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :