ون ڈے کپتان اظہر علی نے قیادت چھوڑنے سے انکار کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 ستمبر 2016 19:41

ون ڈے کپتان اظہر علی نے قیادت چھوڑنے سے انکار کر دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 ستمبر۔2016ء ) ون ڈے کپتان اظہر علی نے قیادت چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس گرین شرٹس کی قیادت چھوڑنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے چیئر مین پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ پی سی بی نے اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے لیے کہہ دیا ہے ۔