غذائی قلت ایک بڑا چیلنج ہے ،اس کو حل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، مسئلے پر قابو پانے کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو مل کر کام کرنا ہو گا

وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا غذائی قلت بارے کانفرنس سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ غذائی قلت ایک بڑا چیلنج ہے جس کو حل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ وہ جمعرات کو غذائی قلت کے حوالے سے منعقد ہ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں ۔

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہماری وزارت نے تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کی قائم کردہ نیشنل فورٹیفکیشن الائنس اس سلسلے میں تمام شراکت داروں سے رابطہ کاری کا کا م انجام دے رہی ہے۔ یہ سلسلہ حال ہی میں صوبوں تک پھیلا دیا گیا ہے اور اس الائنس کی صوبائی شاخیں اس وقت مکمل فعال ہیں جو غذائی قلت کے مسئلے کے حوالے سے وسائل کی فراہمی، حکمت عملی اور عوام میں آگاہی کا کام سرانجام دیں گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ فورٹیفکیشن پروگرام ملک میں غذائی صورت حال کو بہتربنانے کے لیے انتہائی کارگر ثابت ہو گی کیونکہ جب تک صورت حال میں بہتری نہیں آئے گی ہم انسانی وسائل سے مکمل استفادہ حاصل نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :