خصوصی عدالت کے حکم پر سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد قرق اور بنک اکاوئنٹ منجمد

سابق صدر اب اپنی جائیداد فروخت کر سکیں گے نہ ہی بنک اکاوئنٹ استعمال کر سکیں گے، ذرائع

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:57

خصوصی عدالت کے حکم پر سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد قرق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) خصوصی عدالت کے حکم پر سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد قرق اور بنک اکاوئنٹ منجمد کر دیے گئے ، سابق صدر اب اپنی جائیداد فروخت کر سکیں گے نہ ہی بنک اکاوئنٹ استعمال کر سکیں گے ،ذرائع کے مطابق سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق جبکہ بنک اکاوئنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا تھا ، وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو سابق صدر کی جائیداد قرق کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ ایف بی آر کو پرویز مشرف کے بنک اکاوئنٹس منجمد کرانے کا کہا گیا تھا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی درخواست پر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے سابق صدر کے تمام بنک اکاوئنٹس منجمد کروا دیے ہیں جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں سابق صدر کا گھر اور ڈی ایچ اے راولپنڈی پلاٹ قرق کر لئے گئے ہیں ،پرویز مشرف اب اپنے بنک اکاوئنٹس استعمال کر سکیں گے نہ ہی جائیداد فروخت کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :