مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی نے حلف اٹھا لیا،سپیکرایازصادق نے نومنتخب رکن سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں این اے 63جہلم سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی نے حلف اٹھا لیا،سپیکرایازصادق نے نومنتخب رکن سے حلف لیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے راجہ مطلوب مہدی نے این اے 63کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے چوہدری فواد حسین کو 8ہزار77ووٹوں سے شکست دی تھی۔این اے 63کے ضمنی انتخاب میں راجہ مطلوب حسین نے 82ہزار 896اور تحریک انصاف کے چوہدری فواد حسین نے 74ہزار819ووٹ حاصل کیے تھے۔