آنے والے مہینوں میں صوبوں کے درمیان پانی کا بڑا بحران پیدا ہونے والا ہے ، تربیلا ڈیم میں سیزن کے دوران پانی جمع نہیں کیا گیا،سندھ کو 70کیوسک کم پانی فراہم کیاجارہا ہے

قومی اسمبلی میں پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں صوبوں کے درمیان پانی کا بڑا بحران پیدا ہونے والا ہے کیونکہ تربیلا ڈیم میں سیزن کے دوران پانی جمع نہیں کیا گیا،سندھ کو 70کیوسک کم پانی فراہم کیاجارہا ہے۔وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے بھی نکتہ اعتراض پر کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا۔یوسف تالپور نے کہا کہ تربیلا ڈیم بھرے نہ جانے کی وجہ سے ملک میں پانی کا بحران پیدا ہونے والا ہے،ایک لاکھ 70ہزار کیوسک سندھ نے مانگے ہیں،صرف 1لاکھ کیوسک دیا جارہا ہے،زیر سندھ متاثرہوگا۔

داخلہ کمیٹی کے خلاف تحریک استحقاق 3مارہ سے ایجنڈے پر نہیں لایا جارہا۔صلاح الدین نے کہا کہ کل کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما کے احتجاج کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیدا ہوئیں اور ایک حاملہ خاتون فوت ہوگئی،پرچہ کٹنے کے باوجود فیصل واڈا رہا ہوگیا اس کے پیچھے کیا طاقت ہے کراچی کے صوبائی حلقے میں ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کو بلایا جائے۔(