کمشنر نصیرآباد ڈویژن کی زیر صدرارت امن امان بارے اجلاس کا انعقاد

مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ آپس میں اتفاق واتحاد قائم کیا جائے ،احمد عزیز تارڑ

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء)کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑ کی زیر صدرارت امن امان کے حوالے سے کمشنر آفیس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچوں ڈپٹی کمشنر ز ڈی پی اوز سمیت علماء کرام نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑنے کہاکہ مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ آپس میں اتفاق واتحاد قائم کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے انہوں نے کہاکہ علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مذہبی تہوار جلسہ جلوسوں میں فرقہ واریت پر مبنی تقاریر سے اجتناب کریں تمام فرقوں اور مذاہب کا احترام کیا جائے اور کہاکہ پولیس لیویز فورس اپنے اپنے علاقوں میں باہر سے آنے والے مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کہاکہ انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی کو ناجائز تنگ نہ کرے شکایات وصول ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی ۔