انتہائی سخت سکیورٹی میں نندی پور پاور پلانٹ سے فائلوں کا چوری ہونا (ن) لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہے ‘سید صمصام بخاری
(ن) لیگ کے درباریوں کرپشن کے ریکارڈ مٹانے شروع کردیے،سخت سیکیورٹی میں فائلوں کا گم کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائے
جمعرات 8 ستمبر 2016 18:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام بخاری نے کہا کہ انتہائی سخت سیکیورٹی میں نندی پور پاور پلانٹ سے فائلوں کا چوری ہونا (ن) لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہے، (ن) لیگ کے درباریوں نے اپنی حکومت کی ڈوبتی کشتی کودیکھ کر کرپشن کے ریکارڈ مٹانے شروع کردیے ہیں ، نندی پور پاورپرجیکٹ پر سخت سیکیورٹی کے باوجوداہم اور قیمتی دستاویزات کا گم ہونا وفاقی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، نندی پاورپروجیکٹ کی قیمتی فائلوں کوضائع کرنے والوں کو بے فوری بے نقاب کیا جائے اور ان کے سہولت کاروں کوبھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے سے جاری پروجیکٹس کا دوبارہ افتتاح کرکے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
(ن) لیگ کا آگے دوڑ پیچھا چوڑ والا حساب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اورملکی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لے کر آئے گی ۔ پانامہ لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم اور ان کی فیملی کوجواب دینا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی پاکستان کی تعلیمی نظام پر رپورٹ حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے ، جس کے مطابق ایک کروڑ چار لاکھ بچے سیکنڈری سکول سے آگے نہیں جاتے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کونسل آف ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 82 فیصد پانی غیر محفوظ نکلاجس کے پینے سے عوام مختلف بیماریوں کا شکارہو رہی ہے جبکہ (ن) لیگ کی حکومت ترجیحات میں میگا پروجیکٹس ہیں ،صحت ، تعلیم اورپینے کاپانی ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.