وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جی او آرون میں غیررجسٹرڈ اور غیرسرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ بند

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلی کی ہدایت پر غیررجسٹرڈ گاڑیوں اور غیرمنظور شدہ ڈیزائن والی نمبر پلیٹس لگانے والے گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔لاہور کی جی او آر ون میں ایسی تمام گاڑیوں اورموٹرسائیکل رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اورایسی تمام گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کا داخلہ جی اوآر ون میں بند کر دیا گیا ہے۔

جو غیررجسٹرڈ ہیں یا جن کی نمبرپلیٹ سرکاری ڈیزائن کے مطابق جاری کردہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جی او آرون سکیورٹی ڈویژن کی طرف سے غیر رجسٹرڈ اور غیر منظورشدہ ڈیزائن نمبر پلیٹ بدلنے کے لئے 7ستمبر کی ڈیڈ لائن کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے بتایا کہ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے صوبہ بھر میں مشتبہ،مشکوک اورغیررجسٹرڈ گاڑیوں اورموٹر سائیکل استعمال کرنے والے کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر دی ۔سینئر ممبر ایس ایم یوسلمان صوفی نے مزید بتایا کہ غیررجسٹرڈگاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ،اورغیر منظور شدہ ڈیزائن والی نمبر پلیٹ لگانے پرکریک ڈاؤن،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ،پولیس اور ایکسائز کی مشترکہ ٹیمیں کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :