ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کا بجٹ ،21کروڑ 18لاکھ 53ہزار 32روپے کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ پیش کردیا گیا

وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ میں اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نعیم بازئی کا بجٹ اجلاس سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:08

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کا بجٹ 2016-17 کا 21کروڑ 18لاکھ 53ہزار 32روپے کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس میں پیش کردیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت کنونیئر عصمت اﷲ بازئی نے کی ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے سے ممبران نے بجٹ منظوری دے دی اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکونسل کوئٹہ ملک نعیم بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممبران کی تمام تجاوزی کو بجٹ کا حصہ بنا کر بھیجاجائے معزز ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اچھی تجاویز دی او ر اتفاق رائے سے بجٹ منظور کیا ۔

انہوں نے کہاکہ عوام خدمت اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانا ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ عوام نے اپنے مسائل حل کرانے کیلئے منتخب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری سے ملاقات میں فنڈ کے حوالے سے شکایت کی تھی ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ضلع کونسل کے مسائل کو مد نظر رکھ کر فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔

کیونکہ ضلع کونسل کا علاقہ وسیع اور وسائل کم ہے صفائی کامسئلہ انتہائی گھمبیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ 8اگست کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں قابل وکلاء شہید ہوئے جسکی کمی صدیوں پوری نہیں ہوسکے گی ۔ دردانہ بلوچ نے کہاکہ حکومت روئیہ میٹر و کے ساتھ سکے بھائیوں کی طرح اور ضلع کونسل کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہاہے وزیر اعلیٰ بلوچستان خود ضلع کونسل کے علاقوں کو دورہ کر کے ان کے مسائل کا جائزہ لیں جہاں آج 21صدی میں بھی زڑغون سمیت کچی بیگ کچلاک شادیزئی کی عوام بنیادی سہولت پانی تعلیم صحت سے محروم ہے ، 50لاکھ روپے فنڈسے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ، زڑغون پسماندہ علاقہ ہے اور لوگ دوردراز علاقوں میں رہائش پزید ہے اور مسائل کا شکا رہے حکومت خصوصی طورپر توجہ دیں ، خان زمان نے تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈ دینے کا مطالبہ کیا اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے، رضاہزارہ نے کہاک چیئرمین ملک نعیم بازئی اور ممبران اور سیکرٹری و ضلع کونسل کی کوششوں کو ہمیشہ سراہا جنہوں نے بھر پور کوشش کی ۔

میر اشرف ساتکزئی نے کہاکہ زڑغون انتہائی پسماندہ ہے جس پر آج تک توجہ نہیں دی گئی عوام پانی جیسے بنیادی سہولت سے محروم ہے ، جس کا بندوبست کیاجائے ، ملک یاسین نے کہاکہ اچھا بجٹ پیش کیا گیا ہے کچلاک کی آباد 5لاکھ ہیں جس کے لئے 80لاکھ فنڈ رکھے گئے ، ملک مصطفیٰ شاہوانی نے ، عزیزاﷲ ہزارہ ، فاسمویٹل نے کہاکہ آبادی کو مد نظر رکھتے فنڈ رکھے جائیں تاکہ علاقے کے عوام کے مسائل حل ہوسکے علاقہ ایم پی اے ہمارے حلقے کے لئے اپنے فنڈز سے 5کروڑ روپے ہزارہ ٹاون شادین کے لئے دیں تو ان کا شکریہ ادا کرینگے کچی بیگ کی آبادی گنجان ہے مگر اس کے لئے صرف 50لاکھ مختص کئے گئے ہیں جو کم ہے اس میں اضافہ کیا جائے حکومت بلدیاتی اداروں پر توجہ دیں جب ہمیں اختیار نہیں دیاجاتا تو پھر حکومت نے کس لئے بلدیاتی انتخابات کرائے بلوچستان کیلئے اربوں روپے دیئے جاتے ہیں مگر کونسلروں کے اعزازیہ کیلئے پیسے نہیں ،سیکرٹری ضلع کونسل ارباب عارف نے کہاکہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق اجلا س میں فیصلے کئے گئے پہلے ڈسٹرکٹ کونسل کو پنشن ودیگر مراعات نہیں دی جارہی تھیں۔

اب چالیس سال بعد یہ سہولتیں دینے کا وعدہ کی اگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانچ ارب روپے بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کیلئے رکھے گئے ہیں جس سے ڈھائی ارب روپے تنخواہوں میں اور ڈھائی ارب روپے ترقیاتی اسکیمات کیلئے خرچ کئے جائیں گے ، تمام ممبران اپنی اپنی اسیکمیں بناکر جمعہ کرائیں تاکہ انجینئر ان کا معائنہ کے بعد پی سی ون بنا سکیں کنوینیر عصمت اﷲ بازئی نے کہاکہ تین چار دن پہلے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین ملک نعیم بازئی نے ملاقات کی انہیں بتایا کہ ضلع کونسل کے ساتھ فنڈز کے حوالے نا انصافی ہورہی ہے میٹرو کے مقابلے میں کم از کم 40فیصد فنڈز ضلع کونسل کو ملنے چائیں ۔

اجلاس میں سانحہ کوئٹہ 8اگست میں شہید ہونے والے وکلاء صحافیوں اور سنیئر صحافی میڈیا انچار ج ندیم مردار قلندرانی کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :