احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹرعاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے 462ارب روپے کے کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹرعاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ 21ستمبرکو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس میں شریک ملزمان محمد صفدر اطہر حسین اور عبدالحمید سمیت دیگر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو آغا خان لیاقت نیشنل میں لیکر گئے ہیں لیکن وہاں پر ہائیڈرو تھراپی کی سہولت موجود نہیں یہ سہولت کراچی میں صرف ڈاکٹر ضیا الدین ہسپتال میں ہے لیکن ہم انہیں وہاں عدالت کی اجازت کے بغیر وہاں نہیں لے جاسکتے ہیں ۔ عدالت حکم دے گی تو پھر ڈاکٹر عاصم کو ضیا الدین اسپتال لے جایا جائے گا۔ عدالت نے وکلا کا موقف سنتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ اور سرجری کے حوالے سے درخواست ہر دلائل آئندہ سماعت پر سننے کا حکم دیتے ہوئے 21 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :