ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں، آئی جی پنجاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں خوشاب‘ میانوالی بھکر اور سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں اور اس کے علاوہ اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے اسوقت سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں 5 ہزار سے زائد خطرناک ‘ عدالتی و اشتہاری مجرمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں جن گرفتاری کیلئے پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اشتہاریوں اور مجرمان کی گرفتاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں پولیس ذرائع کے مطابق جن تھانوں کے اشتہاری 2 سال سے گرفتار نہیں ہوئے ان تھانوں کے ایس ایچ اوز کی باز پرس کی جائے تاکہ معلوم ہو کہ ان کی گرفتاری تاحال عمل میں کیوں نہیں لائی گئی اور ایک مخصوص وقت دیا جائے کہ اس وقت کے اندر اندر ان ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے رزلٹ نہ دکھانے والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر تبدیل کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :