افغان عوام ہمارے بھائی ،قانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین کے مسائل ومشکلات کو حل کیاجائیگا،اقبال ظفر جھگڑا

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء)گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں اور قانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین کے مسائل ومشکلات کو حل کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس پشاورمیں افغان مہاجرین کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ سابق صوبائی چیف سیکر ٹری جناب رستم شاہ مہمند بھی وفد کے ہمراہ تھے۔گورنرنے کہا کہ گزشتہ تقریبا40 سال سے ہم افغان مہاجرین کی مہمانوازی کررہے ہیں اور اب جب یہ اپنے ملک افغانستان واپس جارہے ہیں توان کی نہایت عزت واحترام کے ساتھ رخصتی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔