کویت سٹی: سبسڈی والی اشیاء بیچنے والے دو غیر ملکی گرفتار

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:41

کویت سٹی: سبسڈی والی اشیاء بیچنے والے دو غیر ملکی گرفتار

کویت سٹی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : کویتی پولیس نے سبسڈائز کردہ اشیاء کی دوبارہ پیکنگ کر کے مہنگے داموں پیچنے والے ایک بنگلہ دیشی اور نیپالی شہری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ پولیس کا اطلاع ملی تھی کہ دو غیر ملکی سستی فراہم کی جانے والی اشیاء کو سٹور میں لا کر دوبارہ پیکنگ کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ کویتی پولیس نے اطلاع ملنے پر متعلقہ جگہ چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے چینی کی 42بوریاں، 50لیٹر دودھ،480تیل کی بوتلیں،32چاولوں کے تھیلے ضبط کر لیے۔ملزمان ان تھیلوں کی پیکنگ تبدیل کر لیتے تھے۔