حکومت پنجاب کی ہیلتھ ورکرز کے تحت کا م کرنیوالے 50ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہیں جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) پنجاب حکومت کو ملازمین کی بے بسی پر رحم آ ہی گیا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تحت کا م کرنیوالے 50ہزار سے زائد ملازمین کی دو ماہ کی رکی تنخواہیں جاری کر دی گئیں ۔ ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحی سے پہلے مل جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تحت کا م کرنیوالے 50ہزار سے زائد ملازمین کی دو ماہ جولائی اور اگست کی تنخواہیں ادا نہیں کی تھیں جس کی وجہ سے یہ ملازمین شدید بے چینی کا شکار تھے اب حکومت نے عیدالاضحی پر ان ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دی ہیں ،تنخواہوں کے ادائیگی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے فنڈز نیشنل بنک میں ٹرانسفر کر دئے گئے ہیں جو کہ جلد ملازمین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :