ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون میں دوران اسنیپ چیکنگ مجموعی طور پر1776 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،ترجمان سندھ پولیس

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو گذشتہ چوبیس گھنٹوں پر مشتمل اسنیپ چیکنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون میں دوران اسنیپ چیکنگ مجموعی طور پر1776 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں رنگین شیشوں / فینسی / غیر معیاری / بغیر نمبر پلیٹس کی610گاڑیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تینوں پولیس زونز میں ضابطہ فوج داری کی دفعہ 54 کے تحت 54مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت 77مشتبہ گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :