کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس127کے ضمنی الیکشن کے دوران کشیدگی

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس127کے ضمنی الیکشن کے دوران کشیدگی برقراررہی۔ تلخ کلامی، ماردھاڑ، اکھاڑ پچھاڑ ،جھگڑا، ہنگامہ آرائی ،ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کی پٹائی جیسا ماحول رہا۔متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔کھوکھراپار میں انتخابی کیمپ میں فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے سیاسی جماعتوں کی جھڑپ کے بعد 9افراد کو حراست میں لے لیا۔ کئی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتاری پرپولیس افسران آپس میں الجھ پڑے۔ا یس پی شاہ فیصل اور ڈی ایس پی سعودآباد میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ایس پی شاہ فیصل نے سوال کیاکہ میرے علاقے میں کارروائی کیوں کی ،ڈی ایس پی سعودآباد نے جواب دیامیرے علاقے میں ہنگامہ کیا تھا،پیچھا کرکے گرفتارکیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں ضلع ملیرسے 6اورکورنگی سے 3افراد کو حراست میں لیا گیا۔آئی جی سندھ، اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کراچی میں 3بسیں اور1 ٹرک جلانے کے واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔ ان واقعات کا تعلق پی ایس127کے کے ضمنی انتخاب سے لگتا ہے،جلد ملوث افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ملیر کے علاقے اردونگر میں متحدہ اورمہاجرقومی موومنٹ کے کارکنان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ۔

رینجرز اور پولیس کی نفری تصادم کی جگہ پہنچی اور حالات کو قابو کیا۔ملیرجعفرطیارغازی چوک پرایم کیو ایم کاالیکشن کیمپ اکھاڑدیا۔ایم کیو ایم نے الزام مخالفین پر لگا دیا،کہا کہ کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ضمنی الیکشن کے دوران ملیر کھوکھرا پار پولنگ اسٹیشن نمبر 17 اور 18 کیباہر گولیاں بھی چلیں جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ملیر کے علاقے میں مشتعل افراد نیمشکوک شخص پر تشدد کیا۔پولیس نیمشتبہ شخص کو حراست میں لے کرتھانیمنتقل کردیا۔اردو نگر میں تصادم کے بعد پولیس نے چند ایک افراد کو حراست میں لیا ہے ، سعود آباد میں پولیس کے روکنے پر موٹر سائیکل سوار افراد موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے دس سے زائد موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔دوسری طرف متحدہ کی رہنما نسرین جلیل نے بھی اردو نگر کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور کہاکہ لوگ شکایات کررہے ہیں کہ انہیں ووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا۔اس نشست پر متحدہ کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے اشفاق منگی کی نشست خالی ہونے پر الیکشن ہورہا ۔ اس بار یہاں ایم کیو ایم پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :