کسی بھی ناخوشگوار یا پولیس کی شہادت سے متعلق مجھے واٹس اپ پررپورٹ کی جائے ،آئی جی سندھ

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری ہدایات میں پولیس سے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار یا پولیس کی شہادت سے متعلق واقعہ سے فوری طور پر مجھے نا صرف رپورٹ بلکہ واٹس اپ پر پوسٹ بھی کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی ایس ایس پی کو ہر گز یہ اجازت نہ ہوگی کہ وہ غیر مجاز پولیس گارڈ کسی پرائیوٹ فرد کو انفرادی طور پر فراہم کرے بصورت دیگر ناصرف انضباطی کاروائی بلکہ عہدے سے برخاستگی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو انفرادی طور پر سیکیورٹی درکار ہوگی تو اس کی رسمی منظوری متعلقہ ڈی آئی جی تحریری طور پر دے گا جبکہ ڈی آئی جی کے زبانی احکامات کی پاسداری بھی اس ضمن میں کی جائے تاہم اندرون چوبیس گھنٹے رسمی منظوری کے اقدامات بھی ضروری اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی اقدام ناقابل برداشت ہے پولیس کانسٹیبلز سے مراد یہ ہر گز نہیں کہ وہ پرائیوٹ باڈی گارڈز ہیں۔پولیس کو اپنے غیر معمولی اقدامات کی بدولت امن وامان کے حالات پر مؤثر کنٹرول کو یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :