ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی تجویز کو 3سال مکمل

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی تجویز پیش کرنے کے 3سال مکمل ہو گے، منصوبے کی تعمیر مشترکہ ترقی کی عکاسی کرتی ہے،ون بیلٹ ون روڈ کی تجویز اقوام متحدہ کی پائیدار ر ترقی کی منزل مقصود کی تکمیل کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔ چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل وو ہونگ پو نے ایک سیمینار میں کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کی تجویز 2030 تک پائیدار ترقیاتی ایجنڈے سے ملتی جلتی ہے۔

اس لیے ون بیلٹ ون روڈ کی تجویز اقوام متحدہ کی پائیدار ر ترقی کی منزل مقصود کی تکمیل کیلیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اس وقت ایک سو سے زائد ممالک اور عالمی تنظیمیں ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر میں شریک ہیں۔اور دو ہزار پندرہ میں چین کی ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر سے متعلق ممالک کے ساتھ برآمدات و درآمدات کی مجموعی تجارتی مالیت دس کھرب امریکی ڈالرز کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 7ستمبر2013 کوچینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے قازقستان کے دورے کے دوران پہلی مرتبہ شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کی مشترکہ تعمیر کی تجویز پیش کی اور ایک ماہ کے بعد انھوں نے انڈونیشیا میں قیام کے دوران انڈونیشین پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے آسیان کے ساتھ سمندری تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اکیسویں صدی میں سمندری شاہراہ ریشم کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :