ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں توقع سے زیادہ پیش رفت ہوئی ،چین

ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان بلکہ چینی عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا،منصوبے کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے گا، پاکستانی سفیر مسعود خالد

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں توقع سے زیادہ پیش رفت ہوئی ، ون بیلٹ ون روڈ میں توانائی کی نسبت ثقافتی تبادلے زیادہ اہم ہیں۔،ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان بلکہ چینی عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا، ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔چائنہ ریڈیوانٹر نیشنل کے مطابق چین اور پاکستان کے نوجوان ملازمین کے درمیان تبادلوں کے حوالے سے ایکتقریب چین کے شہربیجنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے آٹھ روزہ دورے پر چین آنے والے چالیس سے زیادہ نوجوان ملازمیننے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں ملازمین کے عالمی تبادلوں کے مرکز کے سیکریٹری جنرل پنگ یونگ نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے میں توقع سے زیادہ پیش رفت ہوئی ہے عام لوگوں کے خیال میں ون بیلٹ ون روڈ میں توانائی کا تعاون زیادہ اہم ہے لیکن اصل میں ثقافتی تبادلے بھی اہم ہے۔

(جاری ہے)

توانائی اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں ملازمین کا حصہ لینا ضروری ہے۔

اس لیے تبادلہ باہمی مفاہمت کے لیے بہت لازمی ہیچین ون بیلٹ ون روڈ سے وابستہ ملکوں کیساتھ تجارتی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔ اس مو قع پرچین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے نشاندہی کی کہ ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر نہ صرف پاکستان کی معیشت اور عوامی زندگی کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی بلکہ چینی عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :