روس کے شہر کے دریا کا پانی پُر اسرار طور پر سُرخ ہو گیا ، علاقہ مکین خوفزدہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 16:45

روس کے شہر کے دریا کا پانی پُر اسرار طور پر سُرخ ہو گیا ، علاقہ مکین ..

روس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء) : روس کے ایک شہر میں دریا کے پانی کا رنگ سُرخ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نارلکس نامی روسی شہر کے باہر سے گزارنے والے دریا کا پانی پُر اسرار طور پر سُرخ ہو گیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں مین سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سائبیرین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں صاف دیکھا گیا ہے کہ اس دریا کے پانی کا رنگ خون کی طرح سُرخ ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ممکنہ طور پر پاس میں موجود فیکٹری سے خارج ہونے والے کیمیائی مواد کی وجہ سے دریا کے پانی کا رنگ بدلا گیا ہو۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :