Live Updates

قومی اسمبلی اجلاس ،عمران خان کی تقریر کے دوران شیخ رشید خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر کے دوران ان کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے جب جاگے تو عمران خان کو پرچی دی جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو احتجاج کے مشورے دینے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے اتحادی کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں سوتے رہے۔ عمران خان کی تقریر کے اختتامی لمحات میں شیخ رشید جب جاگے تو عمران خان کو پرچی دی جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات