اسپیکر کے جانبدارانہ رویئے پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کے دہرے معیار پر احتجاجا قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) پاناما لیکس کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے رویے کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہرا معیار اختیار کیا جس پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔

انہو ں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے پر قومی اسمبلی کے جانبدارانہ رویے پر احتجاجا قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کر دیا تھا جب کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے حوالے سے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا۔