اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی موثر سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے،سید محمد طیب

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:05

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب نے ایف ایٹ مرکز اسلام آباد میں ضلعی عدالتوں کی موثر سیکورٹی کی ضرورت پر زور دیا ہے، یومیہ تقریباً 6 ہزار افراد اپنے کیسز کے سلسلے میں کچہری آتے ہیں جہاں تقریباً 100 معزز ججز صاحبان مختلف عدالتوں میں بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی نہ صرف وکلاء اور ججوں کا معاملہ ہے بلکہ سینکڑوں افراد کا بھی ایشو ہے جو روزانہ عدالتوں میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور مردان کے واقعات کے بعد کچہری میں وکلاء برادری نے سیکورٹی کے کچھ نقائص کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹیری ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو پہلے ہی سیکورٹی اقدامات سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ سیکٹر ایف ایٹ میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور وکلاء، ججوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے لوئر کورٹس کے اطراف میں بھی سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :