بھارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی کام آئندہ ماہ تک شروع ہو جائے گا ، معاہدہ کے مطابق دو سال میں یہ کام مکمل ہوگا‘ نئے تعمیر شدہ مکانات کے یونٹس سٹیٹ آفس کے پول پر دینے کی صورت میں رجسٹرڈ ملازمین کو سنیارٹی کے مطابق رہائش گاہیں الاٹ کردی جائیں گی

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔8 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بھارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی کام آئندہ ماہ تک شروع ہو جائے گا اور معاہدہ کے مطابق دو سال میں یہ کام مکمل ہوگا‘ نئے تعمیر شدہ مکانات کے یونٹس سٹیٹ آفس کے پول پر جب بھی دے دیئے گئے تو رجسٹرڈ ملازمین کو سنیارٹی کے مطابق رہائش گاہیں الاٹ کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ سٹیٹ آفس کے پول پر اس وقت 17ہزار 497 سرکاری رہائش گاہیں ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بھارہ کہو سکیم کے ممکنہ الاٹیوں کو رضامندی کے خطوط جاری کئے جاچکے ہیں اور انہوں نے ڈاؤن پیمنٹ بھی جمع کرادی ہے‘ انہیں الاٹمنٹ لیٹر جاری کردیئے جائیں گے‘ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے گرین ٹری کو نیب کے ذریعے 68 کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ توقع ہے کہ موقع پر ترقیاتی کام جلد شروع کردیئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ مذکورہ اراضی پر ترقیاتی کام آئندہ ماہ تک شروع ہو جائے گا اور معاہدہ کے مطابق دو سال میں یہ کام مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :