پاکستان تمام اہم غذائی اجناس میں خودکفیل ہے‘ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گندم کی اضافی پیداوار حاصل ہوئی

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات بوسن کا ایوان زیریں میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔8 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان تمام اہم غذائی اجناس میں خودکفیل ہے‘ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گندم کی اضافی پیداوار ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران منزہ حسن کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ کاشتکاروں کی تربیت ہوئی ہے اور انہیں تربیت دینے کے اچھے نتائج سامنے نہیں آئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسے کرم کش ادویات جو مضر صحت ہوتی ہیں‘ کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ تین سال سے کوئی ایسی چیزیں باہر نہیں گئیں جن پر پابندی ہو ۔