وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک رائیونڈ ہسپتال کا دورہ،ناقص انتظامات پرایم ایس کی سرزنش

وزیراعلیٰ نے ایم ایس کوفوری انتظامات بہتر بنانے کی وارننگ دی،جلد پھراچانک دورہ کرونگا،ٹی ایچ کیوہسپتال رائیونڈ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب نے کچھ روز قبل ہی کیا تھا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 ستمبر 2016 15:53

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 ستمبر2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اچانک ٹی ایچ کیو رائے ونڈہسپتال کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر پریشان ہوگئے،ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے وارننگ دی کہ انتظامات بہتر بنائے جائیں ،جلد پھر اچانک دورہ کرونگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بغیر پروٹوکول آج اچانک ٹی ایچ کیو رائے ونڈہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے استقبالیہ پرعملہ موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایم ایس ہسپتال کو طلب کرکے سرزنش کی۔ٹی ایچ کیوہسپتال رائیونڈ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب نے کچھ روز قبل ہی کیا تھا۔تاہم آج انہوں نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا توناقص انتظامات دیکھ کر پریشان ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس کو وارننگ دی کہ آئندہ اگر ایسی صورتحال نظر آئی تو ملازمت سے فارغ کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج کی سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :