بیرسٹر فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجا ارشد کی اسلحہ برآمدگی کیس میں 50ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:22

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیرسٹر فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجا ارشد کی اسلحہ برآمدگی کیس میں 50ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس نے سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجا ارشد سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجا کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات ہونے کے باعث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا اور 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے اپنے حکم میں لکھا کہ ملزم اگر کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں ہے تو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ پولیس نے بتایا کہ اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم راجا ارشد کو 7ستمبر کو گرفتار کیا گیا اور قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

متعلقہ عنوان :