جمرود‘ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام‘ ملزم گاڑی سمیت گرفتار

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:12

پشاور۔08ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) تختہ بیگ چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 22کلوچرس برآمد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تحصیل جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی سوزوکی کے خفیہ خانوں سے 22کلوچرس برآمد کرلی گئی جبکہ ڈرائیور ارشاد ولد جان محمدسکنہ قمبر خیل کوگرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :