موبی لنک نے اپنی 4 جی سروسز کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 14:36

موبی لنک نے اپنی 4 جی سروسز کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء): موبی لنک نے صارفین کے لیے 4 جی سروسز دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد موبی لنک صارفین مختلف علاقوں میں 4 جی کی سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رہورٹس کے مطابق اسمارٹ فون صارفین کو ان کے نیٹ ورک سرچ میں موبی لنک 4 جی کی آپشن بھی نظر آ رہی ہے۔ تاہم موبی لنک کی جانب سے صارفین کو 4 جی کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ موبی لنک کمپنی نے صارفین کو 4 جی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اور اب جلد ہی موبی لنک کی جانب سے 4 جی سروسز کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔