کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،رواں سال اب تک 28مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں ایک مریض لال محمد کو لایا گیا جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ‘لال محمد مشرقی بائی پاس کے علاقے کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال اب تک 28افراد میں کانگو کی تشخیص ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے فاطمہ جنا ح ہسپتال میں دو افراد کو لایا گیا تھا جن میں کا نگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :