مہمند ایجنسی ‘ نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ ‘ جوابی فائرنگ سے فرار ہوگئے

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:25

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) مہمند ایجنسی کے علاقے مچنی میں نامعلوم افرادنے گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیااور جوابی فائرنگ سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مچنی میں ایک گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔حملے کے بعد ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور جوابی فائرنگ سے فرار ہو گئے ۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ حملہ کرنے والے ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم واقعہ درینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جس کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔