چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد 25 ستمبر سے شروع ہوگی ‘ایونٹ 27کو شروع ہوگا

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ کے مین راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے.۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک میں رواں سال ہونے والے3بین الاقوامی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف آف آمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔ اسی طرح چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22اکتوبر جبکہ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

چوتھے اور آخری انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

ایونٹ کے مین راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں4 ممالک کے8 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں مصر کے عمر عبدالمعید کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ عالمی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 12 کھلاڑیوں کو مین راؤنڈ میں رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن نے رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے 4 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے رواں سال پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے چار بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ پی ایس اے کے چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مرحلہ وار رکھے گئے ہیں جس کا پہلا ایونٹ 27 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا پی ایس اے کا ایونٹ اکتوبر، تیسرا نومبر جبکہ چوتھا پی ایس اے کا ٹورنامنٹ دسمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے پہلے ایونٹ کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ عامر نواز نے کہا کہ اس سے قبل پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی جبکہ ان ایونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکواش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کیلئے کوشش کررہا ہے۔ امید ہے کہ 50ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :