کامیابی کیلئے حکمت عملی پر بہتر انداز میں عمل کیا، سرفراز

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:24

کامیابی کیلئے حکمت عملی پر بہتر انداز میں عمل کیا، سرفراز

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء)ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ میں کامیابی حکمت عمل پر بہتر انداز میں عمل کرنے کا نتیجہ ہے مانچسٹر میں انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ممکنہ طور پر ون ڈے ٹیم کے بننے والے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شارٹ پچ اور سلو گیندوں کی حکمت عملی نے میچ جیتنے میں مدد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ناکامیوں کے بعد جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند کردیے ہیں۔انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ میچ میں کم ازکم185رنز اسکور کرنے چاہیے تھے۔ ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ سے بہتر کھیلا۔