جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:23

کنیبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شیڈول سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور اس میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کی تھی اور رواں سال آسٹریلوی ٹیم کے دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، کینگروز ٹیم 24 نومبر کو پروٹیز اور اس کے بعد 15 دسمبر کو پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔

جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے پہلے گلابی گیند پر تحفظات ظاہر کئے تھے تاہم اب انہوں نے گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے کی حامی بھر دی ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم اکتوبر کے وسط میں دو روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی، اور اس کے بعد ایک اور دو روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گی۔ جنوبی افریقن اے ٹیم کا اگست میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چار روزہ میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :